Reg: 12841587     

بلوچستان میں شدید بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، ہلاک افراد کی تعداد 104 ہوگئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 بچے بارشوں کی نذر ہوگئے، صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 104ہوگئی۔

بلوچستان کے محکمہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )  کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو بارش سے موسیٰ خیل اور ڈیرہ بگٹی میں 2 بچوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اب تک بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 104 جبکہ زخمیوں کی تعداد 61ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 40 مرد ،30خواتین اور 34 بچے شامل ہیں۔

اموات بولان،کوئٹہ، ژوب، دکی،خضدار،کوہلو،کیچ،مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 6 ہزار 63 مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 2ہزار 536 مکمل جبکہ ایک ہزار 417 جزوی طور پر متاثر ہیں ۔

اس کے علاوہ بارشوں میں 565 کلو میٹر پر مشتمل 4 مختلف شاہراہیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ  بارشوں سے 712 مال مویشی مارے گئے ہیں۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر ایک  لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور: پلاٹ کی دیوار گر نے سے خاتون اور ایک بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق

Next Post

تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کیلئے مشکل ہو گیا ہے: ڈی کوک

Related Posts
Total
0
Share