مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
بھارت کی پہلی قبائلی خاتون صدر دروپدی مرمو نے صدارت کا حلف اٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں و اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں سے 64 فیصد ووٹ حاصل کر کے برتری حاصل کی۔
ان کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے تھا جس کے لیے ووٹنگ 18 جولائی جبکہ گنتی 21 جولائی کو ہوئی تھی۔
دروپدی مرمو بھارت کی دوسری خاتون صدر ہیں، اس سے قبل پراتیبھا پٹیل 2007 میں بھارت کی پہلی خاتون صدر بنی تھیں۔