Reg: 12841587     

کینیا: مسافر بس پُل سے نیچے جاگری،34 افراد ہلاک،11زخمی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

افریقی ملک کینیا میں مسافر بس پُل سے 40 میٹر نیچے دریا میں جا گری، حادثےمیں 34 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تھراکا نیتی کاؤنٹی میں اتوار کی شام کو پیش آیا، جب میرو شہر سے ممباسا جانے والی مسافر بس  پُل سے الٹ کر 40 میٹر نیچے دریا میں گرگئی۔

 مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین، 18 مرد اور 2 بچیاں شامل ہیں۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے پر حادثے کا شکار ہوئی۔

کینیا کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں کینیا میں ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت کی پہلی قبائلی خاتون صدر دروپدی مرمو نے صدارت کا حلف اٹھا لیا

Next Post

پرویز الٰہی کی میجورٹی تو آپ کی دین ہے مائی لارڈ: مریم

Related Posts

محبت دنوں کے منانے سے نہیں ملتی محبت تو رشتوں میں حقدار کو اس کا حق دینےمنافقت کی بجائے اخلاص سے نبھانے ۔جزبات میں ان کہی کو کہی سمجھنےاور احساسات سے محسوسات تک کے سفر کو محبت کہتے ھیں۔۔۔۔آئیے جزبات سے بھری دنیا میں اپنا جائزہ لیتے ھیں۔

تحریر اعجاز افضل چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن صبح سویرے اُٹھنے کے بعد سے لیکر رات قبل از…
Read More

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر چوہدری طارق سبحانی کے مرکزی آفس( کینٹ وریو ہاؤس سیالکوٹ ) میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین خالد چوہدری کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) جس پر چوہدری طارق سبحانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی اور…
Read More
Total
0
Share