Reg: 12841587     

محبت دنوں کے منانے سے نہیں ملتی محبت تو رشتوں میں حقدار کو اس کا حق دینےمنافقت کی بجائے اخلاص سے نبھانے ۔جزبات میں ان کہی کو کہی سمجھنےاور احساسات سے محسوسات تک کے سفر کو محبت کہتے ھیں۔۔۔۔آئیے جزبات سے بھری دنیا میں اپنا جائزہ لیتے ھیں۔

تحریر اعجاز افضل

چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن

صبح سویرے اُٹھنے کے بعد سے لیکر رات قبل از سونے تک کیا کبھی آپ نے سوچا ہے جوتے پالش کپڑے دُھلے دُھلاۓ استری شُدہ کھانا پکا پکایا باتھ روم سے لیکر کچن بیڈ روم کے علاوہ گھر کا کونا کونا صاف سُتھرا ملتا ہے۔

جس وقت دل کرے چاۓ قہوہ دیگر مشروبات فریج کے اندر ہر قسم کا کھانا تیار ملے گا ایک ہی فرماٸش پر آپ کی من پسند شے آپ کے سامنے حاضر آپ کے بچے صاف سُتھرے سکول کالجز جانے سے لیکر گھر واپس آنے کے بعد تک انکی تمام ضروریات مکمل ہو رہی ہیں۔

آپ کے گھر میں آۓ مہمانوں کیلیٸے قیام و طعام کا مکمل بندوبست یعنی شاہانہ لاٸف کی ساری ضرویات بروقت پوری ہو رہی ہیں ایک آواز پر آپکی فرماٸش کی تکمیل شروع ہو جاتی ہے جب آپ گھر تاخیر سے لوٹیں تو پیچھے کوٸی خیر و عافیت سلامتی کی دعاٸیں مانگنے کیلیٸے جھولی پھیلاٸے اللہ پاک کی رحمت موجود رہتی ہے جب تک رات بھر واپس نا لوٹیں تو انتظار میں بیٹھی ہوٸی ہستیوں کی نیند اُڑی اُڑی سی رہتی ہے آپکے کل کیلیٸے پریشان آپکے روشن مستقبل کیلیٸے جھولیاں اٹھاۓ رہنے والیاں۔ ۔ ۔ کیا کبھی احساس ہوا کہ بن مانگے اللہ پاک نے مجھ سمیت آپ پر کس قدر رحمتوں برکتوں سکون اور خوشیوں کی برسات کر رکھی ہے۔؟

اگر آپ بغیر شادی شُدہ ہیں وہ رحمت ماں کی صورت بہنوں کی صورت موجود ہیں اور اگر شادی شُدہ ہیں تو مزید رحمت پر فضل کہ آپکو تمام سہولیات کی موجودگی پر آپکے ایمان کی محافظ بیوی بھی موجود ہے جو کسی فری سروس کی طرح دن رات اپناآپ، آپ کیلیٸے قربان کی جا رہی ہیں۔

رات سونے سے قبل تنہاٸی میں بیٹھ کر ماں بہن بیوی کی لازوال قربانیوں کو یاد کر کے اللہ پاک کا شکر ادا کیجیٸے گا۔

کوشش کریں کہ اپنی بےلوث خدمت گاروں کے ساتھ حُسن سلوک کریں انہیں احساس دلایا کریں انکے کام کاج کی تعریف کریں گھر کے مشکل کاموں میں انکا ہاتھ بٹاٸیں گاہے بگاہے تعریف کریں ہنسی مزاق کریں انکی ضروریات کا مکمل خیال رکھیں۔ ۔ ۔ کیونکہ وہ بھی انسان ہیں تعریف کرنے پر اللہ پاک خوش ہوتے ہیں تو انسان تو پھر اُسی رب تعالی کا بندہ بندیاں ہیں۔

آپکے گھر کی خوشیاں سلامتیاں برکتیں رزق کی فراوانیاں مُسرتیں آپکے رویہ خوش اسلوبی کی منتظر ہیں پلیز آگے بڑھیں اناٶں کو کُچل ڈالیں گھر کے افراد کو اپنا دوست بناٸیں انکے آٸیڈیل بنیں اور محبت سے بھری اس دنیا میں اپنا اپنا فرض نبھائیے اور معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے معاشرے میں مثبت رحجان پیدا کیجئے۔
اللہ گواہ ہے پھر نہ کسی گھر میں رونقیں ختم ھوں گی اور نہ ہی ناراضگی کی نوبت آئے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹرین سفاری راولپنڈی ، گولڑہ ، اٹک خورد۔روانگی۔ راولپنڈی اسٹیشن سے ہر اتوار صبح نو بجےواپسی۔ شام پانچ بجے۔مقامات۔ گولڑہ سٹیشن، اٹک خورد سٹیشن، اٹک شہر، اٹک قلعہ، دریائے سندھ کا پُل

Next Post

غوری ٹاؤن میں نہ کوئی سرکاری سکول، نہ کوئی سرکاری ہسپتال نہ کوئی ڈسپنسری، نہ کوئی قبرستان ،نہ کوئی پارک، نہ کوئی کھیلنے کے لیے گراؤنڈ، نہ ہی اس ٹاؤن کی ترقی کے کوئی سرکاری فنڈ، نہ پینے کے پانی کا کوئی فلٹر پلانٹ تھا, رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

Related Posts

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت سینئر صحافی ہارون شاہ کے والد اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفور شاہ مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

مانچسٹر (عارف چودھری) زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی…
Read More
Total
0
Share