Reg: 12841587     

اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمان ہو رہے ہیں: شیخ رشید

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے  جے یو آئی کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 2  واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے،  ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کردی جب کہ  گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا تھا آج کےتین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سےسپریم کورٹ نے جمہوریت کاعدالتی قتل کیا ہے، ہم نےکبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دعا کراچی کی عدالت میں پیش، تفتیشی افسر صحافیوں کو پستول نکال کر ڈراتا رہا

Next Post

پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے انکے کارکن تھے: ریحام

Related Posts

سپریم کورٹ میں کرنل ر انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اپریل کو سماعت کرے گا

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ میں کرنل ر انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف درخواست…
Read More
Total
0
Share