مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دہرا معیار جب تک ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
ریحام نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔