Reg: 12841587     

جناح ہاؤس حملہ کیس: یاسمین راشدکی بریت کیخلاف اپیل ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جناح ہاؤس حملہ کیس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  26 جون کو پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کرےگا، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔

پنجاب حکومت نے  انسداد  دہشت گردی عدالت کا یاسمین راشدکو  مقدمے سے بری کرنے کا اقدام  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، پنجاب حکومت کا موقف ہےکہ  یاسمین راشد کو قانون کے برعکس مقدمے  سے ڈسچارج کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ جناح ہاؤس حملہ کیس سے  یاسمین راشد کی بریت کی وجہ ناقص تفتیش بنی ہے، 9 مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد نامزد ہی نہیں تھیں، ایف آئی آر  میں یاسمین راشد کی موجودگی صرف جناح ہاؤس کے باہر  پائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشدکا نام شامل کیا مگر لاہورپولیس اور  پراسکیوشن یاسمین راشد کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں کردارثابت نہ کر سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یونان نےکشتی ڈوبنے سے قبل اسکی نگرانی کی پیشکش کو نظر اندازکیا تھا: یورپی بارڈر ایجنسی

Next Post

پاکستان: نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، رپورٹ

Related Posts

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی…
Read More

میئر آف روچڈیل کونسلر عاصم رشیدکی طرف سے سنیئر جرنلسٹ 92 ٹی وی نیوز برطانیہ کے بیورو چیف غلام حسین اعوان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

روچڈیل سے بیورو چیف رپورٹ میئر آف روچڈیل عاصم رشید کی طرف سے 92 نیوز برطانیہ کے بیورو…
Read More
Total
0
Share