Reg: 12841587     

سری لنکا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، برتری 444 رنز تک پہنچ گئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سری لنکا کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز  میں بیٹنگ جاری ہے اور لنکن ٹائیگرز نے کھانے کے وقفے پر   7 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنا لیے ہیں۔

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 176 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو دمتھ کرونا رتنے 27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کرونا رتنے 61 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر عبد اللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈونتھ ویلا لگے 18 رنز بنا کر محمد نواز کاشکار بنے۔

دوسری جانب ڈی سلوا نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ففٹی مکمل کی، کھانے کے وقفے پر ڈی سلوا 84 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنا لیے تھے اور سری لنکا کی پاکستان پر مجموعی برتری 444رنز ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائےتھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روس نے گوگل پر 34 ملین ڈالرز جرمانہ عائد کردیا

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت بابر کی کارکردگی پر منحصر ہے: پونٹنگ

Related Posts

راچڈیل کی ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت کشمیری ،راہنما جاوید اختر کو راچڈیل بورو کا سب سے بڑا اعزاز FREEDOM OF THE BOROUGH سے نواز گیا گیا

لندن (عارف چودھری) بر طانیہ کے شہر راچڈیل کی ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت کشمیری ،راہنما جاوید اختر کو…
Read More
Total
0
Share