Reg: 12841587     

پاکستان کی عدالت عالیہ (سپریم کورٹ)کے ریٹائرڈ جج فقیر محمدکھوکھرکے اعزاز میں اولڈھم میں پر تکلف عشائیہ

عارف چوہدری

اولڈہم کے سابق مئیر اور کاروباری شخصیت چودھری شاداب قمر نے پاکستان کی عدالت عالیہ (سپریم کورٹ)کے ریٹائرڈ جج فقیر محمد کھوکھرکے اعزاز میں ثناء ریسٹورنٹ اولڈھم میں پر تکلف عشائیہ دیا جس میں اراکین برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی ، ڈیبی ابراہم ، برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن واجد خان ، بیرسٹر عابد حسین ،اولڈہم کے کونسلرشاہد مشتاق ، مئیر اولڈہم ایلین گیری اور انکے کنسورٹ – صدر مہربان -آصف لودھی-حاجی اسلم -رفعت حسین -شہزاد قمر – راجہ ساجد -راجہ آفتاب شریف -سید باسط شاہ مشوانی کے علاوہ سابق کونسل لیڈر عروج شاہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بیرسٹر عابد حسین نے کہا کہ سابق جج فقیر محمد سے ملکر خوشی ہونے کے ساتھ انکے تجربہ  فہم فراست اور قانون کے بالادستی بارے بات چیت ہوئ جس سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا ۔ اراکین برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی ، نے کہا کہ ان سے ملکر خوشی ہوئ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ممبر پارلیمنٹ اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی چئیر ڈیبی ابراہام کا کہنا تھا کہ سابق مئیر شاداب قمر نے آج کی تقریب میں تمام کمیونٹی کے لوگوں کو اکٹھا کیا مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر سے پاکستان اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات ہوئ تقریب میں دانشوروں کی بڑی تعداد کی شرکت نے بھی تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔

لارڈ واجد نے کہا کہ سابق جج فقیر محمد سے ملکر خوشی ہوئی سابق مئیر ودھری شاداب قمر ہمیشہ ہی مہمان نوازی میں پیش رہے کمیونٹی کے لیے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ممبر بر طانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابرہام نے ھمیشہ پارلیمنٹ میں کشمیر کی بات کی سابق کونسل لیڈر عروج شاہ کا کہنا تھا کہ سابق مئیر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر سے اس تقریب میں تمام کمیونٹی کو ملایا جس سے پاکستان کے آئین اور قانون کے بارے میں آگاہی ملی اولڈھم کونسل کی مئیر ایلین گیری اور انکے کنسورٹ ڈیوس نے میزبان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ سابق جج سے مل کر خوشی ھوئ ان نے پاکستان کے بارے میں تفصیل سے بات ھوئ پاکستانی سے آئے مہمان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کیا ۔ اولڈھم کی کاروباری شخصیت راجہ آفتاب شریف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔میزبان سابق مئیر چودھری شاداب قمر نے انکی دعوت پر آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ جج اور مہمان خصوصی فقیر محمد کھوکھر نے میزبان شاداب قمر اور دیگر معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکی عزت افزائی کی ۔انہوں اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات بارے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بر طانیہ نے اپنی حکومت میں وہاں پر بہت اچھا نظام بنایا ۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئ۔

پاکستان سے آئے عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ جج فقیر محمد کے اعزاز میں سابق مئیر اولڈہم شاداب قمر نے استقبالیہ دیکر مہمان نوازی کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف سنیئرجرنلسٹ اور دنیا نیوز کے نمائندہ خصوصی ارشد رچیال کی انڈرگراؤنڈ نیوزاسٹوڈیو سیالکوٹ آمد

Next Post

نوازشریف نے ریاست کو اہمیت دی، عمران پیروں کے گھر گیا پیرنی لے آیا: کیپٹن صفدر

Related Posts
Total
0
Share