مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
روس نےکامپیٹیشن ضوابط کی خلاف ورزی پر گوگل پر 34.2 ملین (3 کروڑ 42 لاکھ) ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔
روس کے کامپیٹیشن واچ ڈاگ کی طرف سے ویڈیو ہوسٹنگ مارکیٹ میں اسکی غالب پوزیشن کو متاثر کرنے پر گوگل کو 2 ارب روبیل (تقریباً 3 کروڑ 42 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
فیڈرل اینٹی مونوپولی سروسز (ایف اے ایس) کا کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے یوٹیوب ویڈیو ہوسٹنگ سروسز مارکیٹ میں ان کی غالب پوزیشن کو بنا کوئی تفصیل بتائے متاثر کیا گیا ہے۔
روسی اقدام کے حوالے بات کرتے ہوئے گوگل کا کہنا ہے کہ ہم سرکاری تحریر کا مطالعہ کرنے کےبعد اپنا اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔