Reg: 12841587     

شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے دوبارہ ملاقات

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جیلوں میں قیدکارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہےکہ منگل کی شام جیل سے رہا ہونے کے بعد بھی شاہ محمود قریشی نے عمران خان  سے ملاقات کی تھی جس کے  حوالے  سے خبریں آئی تھیں کہ یہ ملاقات  تلخی  پر اختتام  پذیر  ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کے ملتان میں ایک انتہائی قریبی دوست کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین کو کہا تھا کہ آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یا اگر بیرون ملک نہیں جانا تو یہاں ہی رہیں مگر لب کشائی بند کردیں، ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہولینے دیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائےگا تو آپ واپس تحریک انصاف کو سنبھال لینا، یہ مشکل وقت ہے اور  اس وقت جذبات کے بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہواتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بینک سے 50 ہزار نکالنے والے نان فائلر کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

Next Post

پی ٹی آئی کے دعوے غلط ثابت، بی آر ٹی منصوبہ ایک کھرب لگنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

Related Posts
Total
0
Share