اسلام آباد (ہیڈ آف نیوز منتظر مہدی )
سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور حسین اعوان اور سرپرست اعلیٰ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف نے مرکزی آفس اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ ن میں محترمہ مریم نواز ،سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،سینیٹر عرفان صدیقی ،شاہ انس نورانی سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور اوورسیز پاکستانیوں میں اعلیٰ عدلیہ کا پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے فیصلے پر جو تشویش پائی جاتی ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا- ملک منظور حسین اعوان اور رانا محمد اشرف نے میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات بڑے مثبت انداز اور اچھے ماحول میں ہوئی ۔