مانچسٹر (عارف چودھری)
جرمنی کی ممتاز کاروباری شخصیات “سید ضیاالحسن شاہ” خالق حقیقی سے جاملے۔
زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ہے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے ۔
جر منی کی کاروباری شخصیت سید ضیا الحسن شاہ مختصر علالت کے بعد جر منی میں انتقال کر گئے سید ضیا الحسن نعیم ہسپتال کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید ہ نعیم کے بھائی ڈاکٹر نعیم مرحوم کے برادر نسبتی اور ڈاکٹر ہاشم نعیم کے ماموں تھے انہوں نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
وہ انتہائی شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے انکی اچانک وفات پر سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر،مئیر راچڈیل عاصم رشید ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون، ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ،ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان، کاروباری شخصیات رانا امتیاز احمد ،محمد نسیم، رانا اعجازچوہدری، سیٹھ نعیم الحق،چوہدری ادریس،ڈاکٹر امتیاز ظفر ، محمد سعید ، ضرار افضل ملک،فواد افضل ملک، ذالفقار علی چوہان، صدر پاکستان تحریک انصاف برطانیہ رانا عبدالستار ، کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست محمد اسحاق عزیز،حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں،نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشینے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔