بیوروچیف (چوہدری عدنان افتخار واہلہ )
حسیب یوسف جوکہ ڈسکہ کے نواحی گائوں الومہار کا رہائشی ہے ۔ وہ اپنی بھابھی زہرہ بی بی کے ساتھ فتح گڑھ سیالکوٹ سے اپنے گاؤں آلومہار جا رہا تھا ۔
جب فیکٹری ایریا پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد نے رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر پیچھے سے ملزمان نے فائرنگ کردی جو ایک فائر زہرا بی بی کی کمر میں لگا اور ایک فائر حسیب کے کندھے پر لگا زخمیوں کو فوری طور پر سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ لے جایا گیا مگرزہرا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ اورڈی ایس پی سٹی سرکل سیالکوٹ ہمرا نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہے۔