Reg: 12841587     

کراچی ہاکس بے میں سمندر میں نہاتے ہوئے 6 نوجوان ڈوب گئے، 4 کی لاشیں نکال لی گئیں

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی میں ہاکس بے کے قریب 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ آج صبح تقریباً سات بجے پیش آیا جہاں لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے رہائشی ایک ہی محلے کے 6 نوجوان ٹرٹل بیچ پر نہانے کے دوران ڈوب گئے۔

ابتدائی طور پر غوطہ خوروں نے رامین اور سعد کو بچا لیا جبکہ 24 سالہ نہال اور 18 سالہ عبید کی لاشیں کچھ دیر بعد نکال لی گئیں، 17 سالہ فہد اور 25 سالہ شاہ رخ کی تلاش جاری ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی سینڈسپٹ کے ساحل پر پکنک منانے کیلئے آنے والے نوجوان بھی ڈوب گئے تھے جن میں سے 16 سالہ محسن کی لاش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی جبکہ 15 سالہ مامون کی لاش آج صبح ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکالی۔

اُدھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاہم اسکے باوجود بھی شہریوں کی بڑی تعداد سمندر پہنچنا شروع ہو گئی۔

 پولیس نے ہاکس بے کی طرف جانے والے راستوں کو بند کردیا اور خلاف ورزی کرنے متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 150 روپے تک مہنگا ہوگیا

Next Post

حکومت نے ناقص انتظامات پر ڈی جی حج مشن جدہ سے وضاحت طلب کرلی

Related Posts

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت سینئر صحافی ہارون شاہ کے والد اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفور شاہ مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

مانچسٹر (عارف چودھری) زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی…
Read More
Total
0
Share