Reg: 12841587     

سندھ میں بچوں میں ڈائریا اور پیچش کےکیسز میں ہوشربا اضافہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سندھ میں ڈائریا اور  پیچش بےقابو ہوگیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد بچے ڈائریا (اسہال) ‎اور پیچش کا شکار  ہوکر اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں ‎صوبے میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا اور پیچش میں مبتلا ہوئے ہیں۔

 پانچ سال سے کم 2 لاکھ 11 ہزار 409 بچے اور پانچ سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ 45 ہزار 286 بچے اسہال میں مبتلا ہوئے۔ اسی طرح 56 ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے۔ 

حالیہ بارشوں نے کیسز میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، کراچی 86 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کا شکار  ہوئے، سب سے زیادہ کیس ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔

 ماہرین صحت کے مطابق موجودہ موسم میں کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری ہے،گلے سڑے پھل اور سبزیوں سے اجتناب لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’والدین ہوتے تو بہت خوش ہوتے‘، ابرار الحق نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو شیئر کر دی

Next Post

کورونا وائرس سے دل کو نقصان پہنچنے کا سبب دریافت کرلیا گیا

Related Posts
Total
0
Share