مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز(
کراچی کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے بچہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 8 سال کے عبداللہ کو گزشتہ روز سرپرگولی لگی تھی جو اسپتال میں زیرعلاج تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کے اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد تک پہنچنےکی کوشش کررہےہیں۔