Reg: 12841587     

کامن ویلتھ گیمز ٹی 20 : بھارت نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے بھارتی ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

 کامن ویلتھ گیمز کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بارش کے سبب میچ 18 ، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جواب میں بھارٹی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر  12 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان ٹیم کی  اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اسے دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھاناپڑا، ارم جاوید صفر کے اسکور پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئیں، پاکستانی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، منیبہ علی 32 ، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف 17 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔

ان کے علاوہ عمیمہ سیہل اور عائشہ نسیم نے 10 ، 10، فاطمہ ثناء 8 ، کائنات امتیاز 2 اور طوبیٰ حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں،  ارم جاوید اور ڈیانا بیگ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 18 ویں اوورکی آخری گیند پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔بھارتی بیٹر سمرتی مندھانہ نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عمیمہ اور طوبیٰ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے، ارکان تیاری کریں: عمران خان

Next Post

کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

Related Posts

شاہی خاندان کے گریٹر مانچسٹر کے نمائندہ ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد خان اور انکی ٹیم نے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں چیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا

لندن (عارف چودھری) فریڈم 50 سائکلنگ گروپ کے رکن اور شاھی خاندان کے نمائندہ سیکنڈ لیفٹیننٹ مزاھد خان…
Read More
Total
0
Share