Reg: 12841587     

کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

برمنگھم میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا کوارٹر اچھا کھیلی اور مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا لیکن دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو کیوی ٹیم حاوی آگئی۔

کیوی کھلاڑی ہوگو نے دو منٹ میں دو گول داغ دیے لیکن 25 ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کر دیا۔

تیسرے کوارٹر میں بھی کیویز چھائے رہے اور تھامس نے اسکور 1-3 کر دیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں لین سیم نے ایک اور گول کردیا اور نیوزی لینڈ کو 1-4 فتح دلا دی۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم دو میچز کے بعد صرف ایک پوائنٹ حاصل کر سکی ہے اور اس شکست کے بعد  گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کامن ویلتھ گیمز ٹی 20 : بھارت نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Next Post

دعا کو کراچی دارالامان کیوں منتقل کیا گیا؟ جبران ناصر نے بتا دیا

Related Posts

اپنی معاشی رسائی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، پاکستان ہائی کمیشن ، لندن نے 09 جون 2021 کو پاک برطانیہ بزنس کونسل اور برٹش ایکسپرائز انٹرنیشنل کے اشتراک سے ‘پاکستان میں کاروبار کرنا’ پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا

لندن (عارف چوہدری) ویبنار نے برطانویوں کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ اور…
Read More
Total
0
Share