Reg: 12841587     

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے ٹیرف  میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک کی دیگر بجلی کمپنیوں سے کم ہے، اس اضافے کے باوجود کے الیکٹرک صارفین کو 3.98 روپے فی یونٹ سبسڈی ملےگی۔

نیپرا حکام نے کہا کہ اس وقت کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 25.52 روپے فی یونٹ ہے اور منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 26.08 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی جس پر فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی انکوائری شروع کر دی ہے، اس پلانٹ کی بندش سے یومیہ 35 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دعا زہرا کیس: ملزم ظہیر اور اس کے بھائی کی ضمانت میں توسیع

Next Post

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، صارفین میمز سے دل بہلانے لگے

Related Posts
Total
0
Share