Reg: 12841587     

قمر زمان کائرہ نے ’سستی اشیا‘ کا بتاکر واردات کرنے سے متعلق آگاہی ویڈیو جاری کردی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات کے ذریعے اغوا اور لوٹ مار کے حادثات سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کئی روز سے اغوا کاروں اور فراڈیوں کے گروپس کی جانب سے واردات کی جارہی ہیں۔

 قمر زمان کائرہ نے واردات کا طریقہ بتایا کہ   یہ اغوا کار اور فراڈ حضرات جنوبی پنجاب اور سندھ سے لوگوں کو فون کرتے ہیں یا پھر سوشل میڈیا پر لوگوں کو سستے جانور اور سستی گاڑیاں دینے کے بہانے ٹریپ کرتے ہیں اور پھر مخصوص جگہوں پر لوگوں کو بلاکر انہیں اغوا کرلیا جاتا ہے، ان سے تاوان مانگا جاتا ہے جس کے باعث لوگ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، ان واقعات میں کئی لوگوں کی جانیں بھی جاچکی ہیں ۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ لڑکیوں کی آواز میں یا پھر لڑکیوں سے فون کرواکر لوگوں کو مقامات پر بلاکر بھی اغوا کرلیتے ہیں، ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آچکے ہیں اور  یہ بہت ہی تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری گزارش کوزیادہ سے زیادہ شیئر کریں کہ ’ اگر خدارا آپ کے علم میں ایسی کوئی واردات آتی ہے یا پھر کوئی شخص آپ کو غیر ممکن منافع دے کر یا پھر مختلف حیلے بہانوں سے بہلا پھسلا رہا ہے تو خدارا اس سے محتاط رہیں اس کا علاج صرف آگاہی ہے، خود بھی ہوش میں رہیں اور لوگوں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کورونا کے باعث علیل، خود کو قرنطینہ کر لیا

Next Post

بختاور بھٹو کا پی ٹی آئی کے آئی کیو لیول پر طنز

Related Posts

لندن میں قائد محترم پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماؤں کی ملاقات

لندن(خصوصی رپورٹر) قائد محترم پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کیساتھ…
Read More
Total
0
Share