مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سپریم کورٹ بار کی صدارت کے امیدوار سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ججز کی کارکردگی 128 ممالک میں 124 ویں نمبر پر ہے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہمارے عہدیدار ججز کی غلامی کرتے ہیں لیکن رزق ججز کے ہاتھوں میں نہیں ہے، اللہ کی رسی کو تھام کر رکھیں، عزت کریں لیکن خوشامد نا کریں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب ہم خوشامد کرتے ہیں تو ان کا دماغ آسمان پر چلا جاتا ہے، ہم 100 سال پرانے قانون کے تحت چل رہے ہیں جو سامراج نے غلام بنانے کے لیے بنایا تھا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس کے پاس نہیں ہونی چاہیے بلکہ جوڈیشل کمیشن کو ایک آزاد ادارہ ہونا چاہیے۔