مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیے گئے سلیمان شہباز کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔
عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200کنال سے زائد اراضی ہے اور ان کے مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500 روپے موجود ہیں جب کہ ان کے 13 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 11 کمپنیوں پر ایک ہی ایڈریس 55 کے ماڈل ٹاؤن دیا گیا ہے۔