(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)
جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، ہر 10 میں سے ایک جاپانی شہری کی عمر 80 سال سے زائد ہوگئی۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق پہلی مرتبہ 10 فیصد سے زائد جاپانی 80 یا اس سے زائد عمر کے ہوچکے ہیں۔
سرکاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ 2040 تک جاپان کی بزرگ آبادی 34.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق جاپان میں 65 یا اس سے زائد عمرکی آبادی 29.0 سے بڑھ کر ریکارڈ 29.1 فیصد ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں جاپان کی بزرگ آبادی کاحصہ سب سے زیادہ ہوگیا ہے۔
جاپان میں نوجوانوں کی غیر مستحکم ملازمتوں اور معاشی مشکلات کی وجہ سے شادی اور بچوں میں تاخیر کے باعث آبادی میں کمی اور بزرگ شہریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔