مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت سب کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے خاموش تھے لیکن آج وہ سب سوالوں کے جواب دیں گے۔
شافع حسین نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین آج اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، ان پر کافی عرصے سے الزامات لگائے جا رہے ہیں، وہ تمام سوالوں کے جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین قانونی طور پر مسلم لیگ کے صدر ہیں، ایک سینیٹر کا انہیں پارٹی سے فارغ کرنا ناقابل برداشت ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے چوہدری شجاعت حسین بالکل ٹھیک ہیں، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے خاموش تھے، اگر کوئی چوہدری شجاعت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت نے موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے قریبی رفقاء سے مشاورت بھی کی ہے۔