مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
اداکار سید جبران نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کبھی اداکارہ سجل علی کے ہاتھ سے تھپڑ نہیں کھائیے گا کیونکہ ان کا ہاتھ بہت بھاری ہے۔
سید جبران نے ویب شو میں ایک ڈرامے کا دلچسپ قصہ سنایا جس میں ان کے ہمراہ سجل علی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ ‘ایک سین تھا جس میں سجل نے مجھے تھپڑ مارنا تھا، ہدایتکار یاسر نواز نے کہا چلو اب شاٹ کے لیے تیار ہوجاؤ’۔
اداکار نے بتایا ‘میں جیسے ہی مڑا سجل نے مجھے زوردار تھپڑ مار دیا، وہ تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلا دیا، سیٹ پر بیٹھے یاسر نواز قہقہہ لگاکر ہنس پڑے، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا لو دیکھو یہ سین، میں یہ کیسے لگاؤں کہ اتنی چھوٹی سی لڑکی تمہیں ماررہی ہے، تم اپنی جگہ پر قائم تو رہو؟’
سید جبران کے مطابق ‘میں نے سین دیکھا کہ سجل اتنی چھوٹی سی اور میں اتنا لمبا، اس نے مجھے جیسے ہی تھپڑ مارا میں بچوں کی طرح پورا ہِل گیا، میں نے کہا یاسر بھائی اس کا ہاتھ بہت زور سے لگا ہے ‘۔
اداکار نے بتایا کہ ‘بعد میں یاسر نے کہا اب پتا چل گیا نہ کہ اس کا ہاتھ بھاری ہے، جاؤ اور اب تیار رہنا’۔
ساتھ ہی جبران نے مداحوں کو انتباہ کیا کہ ‘سجل کا تھپڑ کبھی نہ کھائیے گا، وہ جتنی چھوٹی لگتی ہے اتنا ہی بھاری ہاتھ ہے’۔
واضح رہے کہ سید جبران اسی شو کے دوران اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ اداکارہ سجل علی اور صبا قمر ان کی پسندیدہ اداکارائیں ہیں۔