(بیورو رپورٹ سیالکوٹ)
وریو خاندان سیالکوٹ سے سابق وزیر جیل خانہ جات چوھدری خوش اختر سبحانی ایم پی اے مسلم لیگ ن، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق ایم پی اے چوھدری طارق سبحانی کی رائونڈ میں مریم نواز سے ملاقات۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور ضمنی الیکشن این اے 75 سے امیدوار سیدہ نوشین افتخار کو کامیاب کروانے کے لیے الیکشن کمپین کے حوالے سے درپیش مسائل پر چوہدری برادران نے مریم نواز شریف کو آگاہ کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ اس سیٹ سے ھمارے بزرگ والد محترم چوھدری اختر وریو (مرحوم) اور والد محترم امیدوار سیدہ نوشین افتخار کے والد محترم سید افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ (مرحوم) کامیاب ھو کر عوام کی دن رات خدمت کرتے رہے ہیں۔
ہمیں اس حلقے کے عوام سے پر امید ہیں کہ وہ ھماری اور ھمارے بزرگوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گئے اور 19 فروری کا دن پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ھوگا۔