بیورو چیف (چوہدری عدنان افتخار واہلا)
ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا کا ڈپٹی کمشنر میثم عباس کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں اور جلوس ہائے کے روٹس کے دورہ مجالس و جلوس منتظمین کے ساتھ ملاقات کی ۔ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔( ڈی پی او)
سیالکوٹ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر (سید ذیشان رضا) نے یکم محر م سے یوم عاشو ہ تک ضلع سیالکوٹ پولیس ملا زمین افسران کی چھٹیاں منسو خ کر کے پولیس جوانوں کی مرحلہ وار ڈ یو ٹیاں لگا دی ہیں،ڈی پی او (سید ذیشان رضا) کا کہنا ہے کہ محرم ڈیوٹیاں کر نے والے تمام جو انوں اور افسران کو ان کے پوائنٹس پر پولیس خود کھا نا مہیا کر یگی کو ئی بھی جوان ڈیوٹی پوائنٹ کو چھوڑ کر نہیں جائیگا،محرم جلوسوں کی کڑ ی نگرانی کی جا ئیگی، فول پروف سیکورٹی کیسا تھ سی سی ٹی وی کیمر وں سے بھی جلوسوں کی نگرانی کی جا ئیگی۔