Reg: 12841587     

(ن) لیگ اور پی پی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں ہورہی؟ اسد عمر کا فیصلے پر ردعمل

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے  ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے  الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے

ٹوئٹر پر جاری بیان میں  اسد عمر نے لکھا کہشوق پورا کر لیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر، اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ہدایت کو پامال کرکے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔

دوسری جانب   سابق گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں   الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اتحادی جماعتوں کی  شکست قرار دیا۔

 عمران  اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈیم ای کو آج پھر شکست کا سامنا  ہوا، پی ڈی ایم  نےاپنے ذیلی ادارےکو عمران خان کے خلاف استعمال کرناچاہا مگراس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اب قوم اسامہ بن لادن، بانی متحدہ، بھارت اور دیگر جگہ سے فنڈنگ لینے والوں کے حساب کاانتظارکررہی ہے، الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کو نظراندازکرکے جانبداری کا ثبوت دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پولیس ملازمین کی 10محرم الحرام تک چھٹیاں منسو خ کر دی گئیں ؛ ڈی پی او سیالکوٹ

Next Post

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ: اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

Related Posts
Total
0
Share