Reg: 12841587     

استعفیٰ اور اس کی منظوری انفرادی عمل ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اور اس کی منظوری انفرادی عمل ہے۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہےکہ اتھارٹی لیٹر نہیں لگایا گیا، اعتراض دور کیا جائے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پھر یہ درخواست اسد عمر کی جانب سے نہیں ہونی چاہیے تھی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے ایک چٹھی لینی ہے کیونکہ استعفیٰ اور اس کی منظوری انفرادی عمل ہے، فیصلہ آجائے تو کل کو کوئی آ کر یہ نہ کہے کہ ہم تو درخواست گزار ہی نہیں تھے، آپ رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر دیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تمام 123 مستعفی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے نشستوں کو خالی قرار دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ: اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

Next Post

وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، لاپتا ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کیں

Related Posts
Total
0
Share