Reg: 12841587     

نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئیں: عطا تارڑ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پارٹی میاں نواز شریف کی تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی سزا کو قانون سازی کے ذریعے 5 سال کی نااہلی میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب کوئی سیاستدان 5 سال سے زائد نااہل نہیں رہ سکے گا۔

پروگرام میں شریک ترجمان تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کی سزا برقرار ہے کیونکہ آرٹیکل 12 کے مطابق جس وقت جرم ہوا ہے اس وقت کا قانون لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو محض الیکشن ایکٹ کے اندر ترامیم کرکے رد نہیں کیا جاسکتا اس لیے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی سزا برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یونیسیف نے غزہ کو بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیدیا

Next Post

سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری

Related Posts

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انکی رہائشگاہ پر اہم تفصیلی ملاقات

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)  آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد…
Read More
Total
0
Share