Reg: 12841587     

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ: اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار  اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس آئی اوپنر ہے، آزاد الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کردی ہے اور پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے، تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں، اس لیے سمجھتاہوں کہ وقت آگیا ہےکہ تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا  کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے، کوئی وجہ نہیں کہ عمران خان استعفیٰ دے۔

فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ حق و باطل کے درمیان تھی اور اس میں جیت سچائی کی ہوگی، فیصلہ جو بھی آئے ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان آؤٹ ہے، اب یہ طے کرنا باقی ہے کہ وہ کلین بولڈ ہیں یا سلپ پر آؤٹ ہوئے۔

اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ پوری توقع ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا، 8 سال پہلے دو رکعت نفل پڑھے تھے اور آج بھی دو رکعت نفل پڑھ کر نکلا ہوں، اللہ سے انصاف کی دعا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں یہاں تک پہنچنا بھی بہٹ بڑی بات ہے،  میں آخری وقت تک لڑوں گا اور فتح پاکستان کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

(ن) لیگ اور پی پی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں ہورہی؟ اسد عمر کا فیصلے پر ردعمل

Next Post

استعفیٰ اور اس کی منظوری انفرادی عمل ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

Related Posts
Total
0
Share