Reg: 12841587     

علامہ اقبال ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت

بیورو چیف ( چوہدری عدنان افتخار واہلہ )

ڈسکہ میں گلہ کٹنے والی نومولود بچی پراسرار طور پر غائب۔۔۔سی او ہیلتھ خاموش۔۔۔ایم ایس علامہ اقبال ہسپتال نے بات صبح تک ٹال دی۔۔۔۔مدعی مقدمہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے منت سماجت کرنے لگا۔

چند روز قبل ڈسکہ سے ایک نومولود بچی ملی جس کا گلہ کٹا ہوا تھا اس بچی کو تنویر نامی شخص کی درخواست پر علامہ اقبال ہسپتال لایا گیا اور مقدمہ تنویر کی مدعیت میں درج ہوا۔

ڈسکہ کا رہائشی تنویر علامہ اقبال ہسپتال بچی کی خیریت معلوم کرنے آیا تو انکشاف ہوا کہ بچی ہسپتال سے غائب ہے۔ تنویر کے اسرار پر ڈاکٹر نے کہا کہ اسے لاہور چلڈرن ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ،تاہم ڈاکٹرز نے ریفر نمبر دینے سے انکار کر دیا اور بچی کی فائل بھی غائب کر دی۔

مدعی مقدمہ کو ڈاکٹرز کی جانب سے ایمبولینس کے ساتھ جانے والے عملہ کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا۔رابطہ کرنے پر سی او ہیلتھ افضل بھلی نے کہا کہ دونوں ہسپتال انکے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔

دوسری جانب ایم ایس علامہ اقبال ہسپتال ڈاکٹر اعظم ابراہیم نے بتایا کہ وہ کل اس معاملے کو دیکھیں گے ۔ نومولود بچی کے بارے میں ڈاکٹرز کی پراسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اس معاملے پر فوری انکوائری کریں اور حقائق سامنے لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوکاڑہ سے معروف سنیئر جرنلسٹس کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال اور پر تکلف عشائیہ

Next Post

جاوید اقبال سے لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کا عہدہ واپس لیا جائے: پی اے سی کا وزیر اعظم کو خط

Related Posts
Total
0
Share