راچڈیل سیاسی رپورٹر
پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر راہنماء چوہدری سہیل عامر گھمن چئیرمین مسلمٗ لیگ ن دبئی اور چوہدری عرفان اقبال طور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن شارجہ کی پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کیساتھ انکے چیمبر راچڈیل میں ملاقات
بیرسٹر امجد ملک نے متحدہ عرب امارات کے وفد کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا وفد میں شامل کاروباری شخصیات میں مقامی بزنس مین چوہدری خالد محمود , چوہدری راشد گھمن اور چوہدری محمد کامران بھی شامل تھے
بیرسٹر امجد ملک نے چئیرمین متحدہ عرب امارات مسلم لیگ ن غوث قادری ، صدر غلام مصطفی مغل، اور سیکرٹری جنرل سمیت تمام عہدیداران کے لئے خیر سگالی کے جزبات کا اظہار کیا اور خاص طور پر دبئی اور شارجہ میں تنظیم سازی پر گفتگو ہوئی۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کی ۹ مئی کے واقعات نے سیاستدانوں کیلئے ایک ریڈ لائن کھینچ دی ہے۔ آنے والے جنرل انتخابات ملکی تاریخ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ عوام کے مینڈیٹ دینے کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا اور تجربات کی بجائے پارلیمان کو ووٹ کے زریعے بااختیار بنانا ہوگا۔ سیاسی سائینسدانوں کے احتساب اور قومی معاملات میں اصلاحات سے ملک ایک نئے دور میں داخل ہوجائیگا۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام بھوکے مریں اور حکمرانوں کے گھروں سے نوٹوں کی بوریاں برآمد ہوں ۔ نوجوان نسل کو اقبال کی خودی اور قائد اعظم کی گورننس اور کفائت شعاری کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کے سفیر ہیں۔ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے جو ملک سے باہر سے پچیس بلیئن کا زر مبادلہ بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے تارکین وطن کی داد رسی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان میں حق نمائیندگی، انکی جائز شکائت کا ازالہ ، پاکستان آنے جانے میں سہولیات اور سرمایہ کاری اور جائدادوں کے تحفظ پر آواز اٹھانا ہماری اولین زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا اگر پارلیمان میں اوورسیز کی آواز گونجے گی تو انکے جائز معاملات پر دادرسی ہوگی۔
چوہدری سہیل عامر گھمن نے کہا کہ دبئی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان کی خدمت کی ہے۔
چوہدری عرفان اقبال طور نے کہا کہ وہ اس دورہ میں میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور اسحق ڈار سے ملکر بہت خوش ہوئے ہیں اور لیگی قیادت ہی مشکلات میں گھرے پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔
مہمانان گرامی چوہدری سہیل عامر گھمن اور چوہدری عرفان اقبال طور نے نے اپنی طرف سے اور مسلم لیگ ن دبئی کیطرف سے بیرسٹر امجد ملک کو مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز اور سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نےمہمانوں کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور انکے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا۔