Reg: 12841587     

’موبائل ایسی جگہ رکھیں جہاں چوری نہ ہو‘، وزیر داخلہ سندھ کا موبائل بچانے کیلئے شہریوں کو مشورہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ  بریگیڈئیر (ر) حارث نواز  نےموبائل فون کو ملزمان سے بچانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

حالیہ دنوں میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، آئے دن چوری چکاری اور ڈکیتیوں نے کراچی کے لوگوں کی ناک میں دم کردیا ہے۔

اب نگران وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں کی اس پریشانی کا حل بتاتے ہوئے انہیں موبائل فونز محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک بیان میں حارث نواز کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ تو  یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سےچوری نہ ہو ،  دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں۔

نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مددکریں، موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ  جہاں سےچوری نہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا، سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

Next Post

تعلقات معمول پر آنے کے 3 سال بعد اسرائیل نے بحرین میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا

Related Posts
Total
0
Share