بیورو چیف سیالکوٹ (چوہدری عدنان افتخار واہلہ)
سیالکوٹ: اوکاڑہ سے معروف سنیئر جرنلسٹس کا وفد کے ہمراہ ملک الیکٹرونکس گروپ مرکزی آفس سیالکوٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال اور پر تکلف عشائیہ دیاگیا۔
اوکاڑہ سے معروف سنیئر جرنلسٹس ،جن میں سنیئر جرنلسٹ اوکاڑہ پریس کلب کے صدر اور دنیا نیوز کے رپورٹر عمران ذاہد کھوکھر،سنیئر جرنلسٹ غلام یسین کھوکھر کا محمد مشتاق ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ اور چوہدری وحید بھٹی ایڈووکیٹ کے ہمراہ معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت، پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر اور ملک الیکٹرونکس گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک منظور حسین اعوان کے ملک الیکٹرونکس گروپ کے مرکزی آفس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
معروف بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری اور صنعت کار مطلوب بٹ کی خصوصی شرکت۔ استقبال کرنے والوں میں ملک منظور حسین اعوان کے علاؤہ ،برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری ،معروف صنعتکار مطلوب بٹ ،چوہدری قیصر واہلہ ،سیاسی و سماجی شخصیت رانا زاہد ،(ڈائریکٹرز آف ملک الیکٹرونکس گروپ ) ملک علی حسین اعوان ،ملک شاہد محمود اعوان ،ملک سیف اعوان و دیگر شامل تھے۔
میزبان سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت ملک منظور حسین اعوان اور خالد چوہدری نے سنیئر جرنلسٹ صدر پریس کلب اوکاڑہ عمران زاہد کھوکھر کا ساتھیوں سمیت سیالکوٹ تشریف لائے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔