Reg: 12841587     

الیکشن کمیشن کےفیصلے میں عمران خان کو سزا کے بجائے تنبیہ کی گئی، سعد رضوی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور : امیر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہےکہ  فارن  فنڈنگ کیس میں عمران خان کے ساتھ رعایت کی گئی ہے۔

 لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سعد رضوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان کو سزا کے بجائے تنبیہ کی گئی، مجرم کو سزا دی جاتی ہے شوکاز  نوٹس نہیں جاری کیا جاتا ۔

سعد رضوی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میثاق معیشت کی ابتدا حکومت اور متعلقہ اداروں سے شروع ہونی چاہیے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

4 پی ٹی آئی ارکان کی غیرحاضری پر رکنیت ختم کرنےکی قرارداد، اسپیکرکا کارروائی کا اعلان

Next Post

یوم آزادی کی تقریبات کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد منظور

Related Posts

ایم این اے (صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ) چوہدری احسان الحق باجوہ نے ماہر قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر اور ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ…
Read More
Total
0
Share