بیورو چیف (چوھدری عدنان افتخار واہلا)
سیالکوٹ میں آج یوم شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پولیس لائن سیالکوٹ میں یوم شہداء کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی ایس پی صاحبان، دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔ ڈی پی او سیالکوٹ (سید ذیشان رضا) نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج یوم شہدائے پولیس پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پولیس لائنز سیالکوٹ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ (سید ذیشان رضا )نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے شہدائے پولیس کے جوان اور افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ملک و قوم اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔ اور اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔
پولیس شہداء کی 68 فیملیز کو ڈی پی او سید ذیشان رضا کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے سرکل اور تهانہ جات کی حدود شہدا کی فیملیز کے ساتھ ملاقاتیں کیں ان کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف بھی تقسیم کیے۔