مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کے لیے نام مانگے ہیں اور اس نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی یہ مخصوص نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفیٰ منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔