Reg: 12841587     

القادر ٹرسٹ کیس: شیخ رشید نے اپنا جواب نیب میں جمع کرادیا

  (مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق القادر ٹرسٹ کیس میں نیب طلبی پر جواب جمع کرادیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان نیب میں پیش ہوئے اور سابق وزیر کی جانب سے جواب نیب میں جمع کرایا۔

شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ وفاقی کابینہ میں القادر ٹرسٹ کیس کا معاملہ جب آیا تو میں کابینہ میٹنگ میں موجود نہیں تھا، کابینہ میں القادر ٹرسٹ کیس آئٹم آنے سے قبل کابینہ اجلاس چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

شیخ رشید نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ میرے پاس القادر ٹرسٹ سے متعلق کوئی ثبوت یا انفارمیشن نہیں، یہ معاملہ کابینہ میں آنے کے وقت اس وقت کے احتساب وزیر شہزاد اکبر سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے، شہزاد اکبر سے ان دنوں میری کوئی بات چیت بھی نہیں تھی۔

واضح رہےکہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا تھا جب کہ ان سے اس حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جون کن 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا؟

Next Post

دوبئی کے مقامی ہوٹل میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Related Posts
Total
0
Share