Reg: 12841587     

ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں ایک سے زیادہ عوامل شامل ہیں: چیئرمین ایف بی آر

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کا کہنا ہے کہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں ایک سے زیادہ عوامل شامل ہیں۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا ایف بی آر نے معیشت کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، ایف بی آر موجودہ دور کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

عاصم احمد کا کہنا تھا اس سال ورلڈ کسٹمز ڈے کا تھیم ٹیکس گیپ کو ختم کرنا ہے، ٹیکس گیپ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پہلا سال ہو گا جب ان ڈائریکٹ ٹیکس کے مقابلے میں ڈائریکٹ ٹیکس زیادہ اکٹھا ہو گا۔

امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں ایک سے زیادہ عوامل شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں اور ائیر پورٹس پر ڈالرز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے فورس بڑھا دی ہے، ملک سے باہر ڈالرز ساتھ لے جانے کی حد بھی 10 ہزار سے کم کرکے 5 ہزار ڈالر کر دی ہے، وزیراعظم ہر ہفتے ڈالرز کی اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور بارڈز کو تجارت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا: طالب عالم کی جانب سے اسکول میں فائرنگ، غفلت پر اسکول چیف معطل

Next Post

کپل شرما شو چھوڑنے والے معروف کامیڈین نے ‘واپسی’ کی تصدیق کردی

Related Posts

کاروباری شخصیت اور ڈیم وے کے ڈائریکٹر ندیم مغل اورڈیم وےی بانی نوشین مغل کی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقعہ پر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر چودھری بھی موجود تھے

مانچسٹر (عارف چودھری) گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیات ندیم مغل اور نوشین مغل نے پاکستانی قونصل جنرل طارق…
Read More
Total
0
Share