Reg: 12841587     

موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ افسوس، موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا، موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

ان کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنیوالے پچھتائیں گے: شیخ رشید

Next Post

مصطفیٰ کمال کا کراچی والوں کو چوکیدار بدلنے کا مشورہ

Related Posts

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے خصوصی ملاقات

عارف چودھری اولڈھم بر طانیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز کشمیری راہنما اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے…
Read More
Total
0
Share