Reg: 12841587     

مصطفیٰ کمال کا کراچی والوں کو چوکیدار بدلنے کا مشورہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصظفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں لیکن یہاں لوکل گورنمنٹ کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوتے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نالوں کی صفائی بارش شروع ہونے کے بعد شروع نہیں کی جاتی جبکہ 80 فیصد کراچی کا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، ایسے میں کراچی کی کس کو فکر ہے، ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی آج بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے آخری بار ہم سے اس شہر کا کام لیا تھا، ہم دوبارہ اس شہر کو اچھا بنا سکتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ کا بنا ہوا شہر ہی چل رہا ہے، کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Next Post

نواز شریف ڈرپوک ہیں پاکستان واپس نہیں آئيں گے: عمران خان

Related Posts

وھاڑی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے طاھر اقبال چوھدری کے بڑے بھائی ،پی ٹی آئی یُوکے کے سینئیر راہنما، فخر اقبال چوھدری کی پاکستان کے دورے کے بعد پی ٹی آئی یُوکے کے مرکزی آفس مانچسٹر میں آمد

مانچسٹر (عارف چوہدری) وھاڑی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے طاھر اقبال چوھدری کے بڑے بھائی…
Read More
Total
0
Share