ابوظبی (خصوصی رپورٹ)
صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی، قصر البحر میں ہونے والی ملاقات میں باہمی مفاد کے دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور جنرل قمرجاوید باجوہ نے تازہ ترین علاقائی اور عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عزت مآب شیخ محمد بن زاید نےجنرل قمر باجوہ کو دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی نمایاں کوششوں اوردونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے برادر اور دوست ممالک کے اعلی حکام کو دیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا اعزاز آرڈر آف دی یونین عطا کیا۔
عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے گہرے دیرینہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے انہیں مختلف سطح پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ کوششوں کے امکانات پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پرجنرل باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعزاز سے نوازنے پراپنے فخر کا اظہار کیا، جو دونوں ممالک کو متحد کرنے والے دوستانہ تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون کو ترقی دینے اور آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
ملاقات میں العین ریجن میں ابوظبی کے حکمران کے نمائندے عزت مآب شیخ طحنون بن محمد آل نهيان، عزت مآب شیخ سیف بن محمد آل نھیان،عزت مآب شیخ سرور بن محمد آل نهيان، ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ هزاع بن زايد آل نهيان ،زاید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عزت مآب شیخ نھیان بن زاید آل نھیان،نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی عدالت عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان، صدارتی مشیرعزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن خلیفہ آل نھیان، ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان،عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان اور وزیر برائے رواداری وبقائے باہمی عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان بھی موجود تھے۔