Reg: 12841587     

آئی فون 13 کب ریلیز ہوگا؟ معلومات لیک

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

ایپل کے ماضی کے فلیگ شپ اسمارٹ فون کی ریلیز کی تاریخوں کے پیٹرن کو سمجھنے اور نئےآئی فوج کی ریلیز کی تاریخ جاننے کے لیے زیادہ ذہانت کی ضرورت نہیں ہے۔

آئی فون 4 ایس کے بعد سے تقریباً ہر آئی فون کا اعلان (سوائے ایس ای ورژن کے) ستمبر میں ہی کیا گیا تاہم گزشتہ برس آئی فون 12 عالمی وباء کی وجہ سے ایک ماہ آگے کر دیا گیا تھا۔

چینی سائٹ آئی ٹی ہوم نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 13 کی ریلیز آئندہ ماہ متوقع ہے جب کہ ریٹیلر پری آرڈر کی معلومات کا اسکرین شاٹ چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر پوسٹ کیا گیا۔

ماضی کو دیکھیں تو چونکہ ایپل کے ایونٹس عام طور پر منگل کو ہوتے ہیں ، اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئی فون 13 کا ریلیز ایونٹ 14 ستمبر کو منعقد ہوگا اور اسی ہفتے کے آخر میں پری آرڈر کھلیں گے۔

مذکورہ اسکرین شاٹ میں درج لسٹنگ یہ واضح کرتی ہے کہ آئی فون 13 چار سائزوں میں یعنی ریگولر ، منی ، پرو اور پرو میکس میں دستیاب ہوگا اور اس کے پری آرڈر 17 ستمبر کو بک ہوں گےجس کے ایک ہفتے بعد یعنی جمعہ 24 ستمبر کو صارفین کو فون مل جائے گا۔

مذکورہ ریٹیلر کے مطابق ائیرپوڈ 3چند دنوں کی تاخیر سے پیر 30 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نکاح کی تقریب میں گلوکاری، مریم نواز کے بیٹے کا بیان بھی سامنے آگیا

Next Post

مصباح کو کورونا ہوگیا، جمیکا سے وطن واپسی رک گئی

Related Posts

پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے صدر چوہدری ظہور اختر کی رہائش گاہ پنیام آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں…
Read More

سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی سابق ممبر آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نےکل بروزجمعرات 6مئی کو ووٹ ڈالنے پر حلقہ بھر میں لوگوں کے گھر گئے

مانچسٹر سے سی ۔او۔ او انڈرگراونڈ نیوز چوہدری عارف پندھیر۔ سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی سابق ممبر آف یورپین…
Read More
Total
0
Share