مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ آؤٹ لک کے مالی اعداد شمار جاری کر دیے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ آؤٹ لک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 45.4 فیصد اضافہ رہا جو 672 ارب روپے ہے، گذشتہ برس اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 462 ارب روپے تھا۔
اسی عرصے میں ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، ترسیلات زر 6.1 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے ستمبر تک ترسیلات زر 8.2 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 7.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مجموعی معاشی صورتحال بہتر نظر آرہی ہے، مستحکم کرنسی کیلئے معیشت مضبوط ہونا ضروری ہے۔