Reg: 12841587     

ملک بھر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی: وزیراعظم

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حالیہ بارشوں سے 15لاکھ خاندان متاثر ہوئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کےجائزےکیلئے سروےکمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، جانی ومالی نقصان کا ڈيٹا جمع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے انفرا اسٹرکچرکونقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ تباہی بلوچستان میں ہوئی جہاں سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے، ہم سب کو اس چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تباہی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 37.2 ارب روپے 90 لاکھ افراد تک فوری طور پر پہنچائے جارہے ہیں، یہ امدادی رقم مشترکہ سروے کے بعد جانی و مالی نقصان کی مد میں دی جانے والی رقم کے علاوہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پولیو سیالکوٹ بھی پہنچ گیا، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق

Next Post

لاہور بورڈ نے سپلیمنٹری امتحانات کا نام تبدیل کردیا

Related Posts

راچڈیل چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں پونڈز زلزلہ زدگان متاثرین کے علاؤہ فلسطین و روہینگیا کے مسلمانوں کی امداد کے لیے بھیجیں جائیں گئے

راچڑیل(خصوصی رپورٹر) مدینہ مسجد راچڈیل یو کے اسلامک مشن کیطرف سے چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں…
Read More
Total
0
Share