Reg: 12841587     

نائیجریا میں کشتی حادثے میں 26 مسافر ہلاک، کئی افراد لاپتا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نائیجریا کے شمال وسطی علاقے میں موجود مصنوعی جھیل میں مسافربردار کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

حکام کے مطابق کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے، مسافر مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے۔

حکام کی جانب سے 26 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کو لیبر پارٹی کا شیڈو منسٹر مقرر کردیا گیا

Next Post

G20 اسپائس روٹ کی تشکیل کا مقصد اسرائیل سعودیہ تعلقات معمول پر لانا ہے: عالمی میڈیا

Related Posts

بلال جامع مسجد اولڈھم میں ماہ رمضان کی ستائیسویں شب لیلتہ القدر نماز تراویح میں قرآن مجید کی تکمیل کے ساتھ دستار بندی کی گئی

عارف چودھری بلال جامع مسجد اولڈھم میں ماہ رمضان کی ستائیسویں شب لیلتہ القدر نماز تراویح میں قرآن…
Read More
Total
0
Share