مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہربھجن سنگھ نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں میرے کئی دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی میرے لیے تحائف اور چیزیں لایا کرتے تھے ، لالہ میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا، ثقلین کے بعد میں پاکستان کی ساری ٹیم کے ساتھ ملا۔
ہربھجن نےپاکستان کے خلاف انیل کمبلے کی 10 وکٹوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 1999کا دہلی ٹیسٹ یاد ہے جب انیل نے اننگز میں 10 وکٹیں لیں، یہ پہلا موقع تھا کہ اچھا لگا کہ میں نے اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لی، اننگز میں 10 وکٹیں بہت بڑا کارنامہ ہے۔