مشال ارشد (سیالکوٹ)
پی ٹی آئی نامزد امیدوار قیصر اقبال بریار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے، قیصر اقبال کے کورنگ امیدوار احسن سلیم بریار ہوسکتے ہیں۔ ذرائع
سیالکوٹ پی پی 38 کے ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قیصراقبال ہریار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، قیصر اقبال بریار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے، قیصر اقبال کے کورنگ امیدوار احسن سلیم بریار ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں حلقہ پی پی 38 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے کہ نامزد امیدوار قیصر اقبال ہریار کے کاغذات نامزدگی برطانوی شہریت ہونے کے باعث مسترد کردیے گئے ہیں۔
حلقے میں ضمنی انتخاب 28 جولائی کو شیڈول ہیں۔ درخواستگزار چودھری بشارت کاہلوں ایڈووکیٹ نے قیصر بریار کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کے سامنے دلائل دیے کہ قیصر ہریار دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اپنا مئوقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔
38 میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنذر عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔میٹنگ میں ریٹرننگ آفیسر ابرار احمد جتوئی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، سپریڈنڈنٹ آف پولیس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 38, اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ، ،ڈائریکٹر کالجز, چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں انتخاب کے متعلق تمام انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے اس امر پر زور دیا کہ اس انتخاب کے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لیے تمام اداروں کا تعاون اور ان میں ہم آہنگی ضروری ہے۔اور اس امر کو یقینی بنایا جا ئے کے یہ انتخاب ایک غیر جانبدارانہ ماحول میں کرانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور پولیس احکام نے یہ یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کا کامیاب انعقاد کرانے کے لیے تمام امور پر الیکشن احکام سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ میٹنگ میں انتخابی عملے کی تعیناتی، پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی ، امن عامہ کی صورتحال اور الیکشن کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔